بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے، وزیر زراعت علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہےصوبے کے زیادہ تر لوگوں کا زریعہ معاش زراعت ہی ہے محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے محکمہ کی جانب ریویو ڈپارٹمنٹل بریفنگ کے موقع پر کہا اس موقع پر سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو نور احمد پرکانی کے علاؤہ محکمہ زراعت و کوآپریٹو کے ڈی جیز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھےاس موقع پر سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو نور احمد پرکانی نے محکمہ کے مجموعی کارکردگی اور پچھلے میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے معاشی ترقی میں زراعت ایک اہم شعبہ ہے زراعت ترقی کریگا تو صوبہ بھی ترقی کی جانب گامزن ہوگا اجلاس کو محکمہ زراعت کے تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کی مجموعی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہمارے صوبے کو معاشی حوالے ترقی اگر دینی ہےتو زراعت کے شعبے کو ترقی دینا ناگزیر ہے زراعت کا شعبہ بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر صوبے کے ہر فرد کے ساتھ منسلک ہے رزاعت ترقی کریگا تو زمیندار خوشحال ہوگا اور زمیندار کے خوشحال ہونے کے اثرات پورے صوبے پر پڑیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کو اپنے پاؤں پے کھڑا کرنا ہےتو زراعت کے شعبے کو فعال اور اور دؤر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی عنصر ہے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کا ویڑن بھی یہی ہے کہ صوبہ بلوچستان ترقیافتہ اور خوشحال ہو اور اس حوالے سے ان کے ہدایات بھی ہیں کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں حاہل جو بھی رکاوٹیں ہیںانھیں دور کیا جائے تاکہ صوبہ کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو نے مذید کہا کہ محکمہ زراعت کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے جب تک ہم سب مل کر زراعت کے شعبے اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کریں گے تب تک یہ شعبہ ترقی نہیں کرسکتا لہٰذا مل کر ہی اس شعبے کو ترقی دینی ہے تاکہ صوبے کے ہر فرد تک ہماری محنت کے ثمرات میسر ہوں۔