لاپتہ افراد کے لواحقین کا بلوچستان میں پر امن احتجاج انکاجمہوری حق ہے ،نواب رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحِقِین کا اپنے پیاروں کے بازیابی کے لیے بلوچستان کے سرزمین پہ پر امن احتجاج کا جمہوری حق رکھتے ہیں.بلوچستان کے حکومتی اراکین متاثرہ خاندانوں کے احتجاج میں رکاوٹ نہ بنیں ، بلکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ظالموں کے ظلم سے ستائے ہوئے مظلوم لواحقین کا ہر ممکن ساتھ دیں اور مدد کریں کیونکہ لاپتہ افراد ہمارے ہیں حاکموں کے کچھ نہیں لگتے ۔لاپتہ افراد کا مسلہ ہم سب کا مسلہ ہے ،حکومت لاپتہ افراد کے لواحقین سے جلد از جلد مذاکرات کر کہ اس دیرینہ انسانی مسلہ کا حل نکالیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *