سنگجانی جلسہ کیس؛عمرایوب، زرتاج گل کی درخواست ضمانت کنفرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سنگجانی جلسہ کیس میں عمرایوب، زرتاج گل کی درخواست ضمانت کنفرم کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں عمرایوب، زرتاج گل کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،عمرایوب، زرتاج گل کی جانب سے وکیل سردار مصروف عدالت پیش ہوئے،عمرایوب، زرتاج گل کی درخواست ضمانت کنفرم کردی گئی،عمرایوب، زرتاج گل کی ضمانت پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض کنفرم کی گئی۔