اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں سپیشل بنچ کیسز کی سماعت کررہا تھا،جسٹس طارق جہانگیری بھی بنچ میں شامل تھے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ جسٹس ارباب محمد طاہر بنچ سے الگ ہو گئے ہیں،بنچ کی تشکیل نو کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *