ویڈیو دیکھیں: نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں ہزاروں مسلمان افطار اور تراویح کیلئے پہنچ گئے


نیویارک (قدرت روزنامہ)امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز میں بڑی تعداد میں مسلمان روزہ افطار کرنے اور نمازِ تراویح کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے۔
ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تروایح کی ادائیگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تراویح سے قبل ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اجتماعی افطار کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ جہاں مختلف تنظیموں کی طرف سے اہتمام کیا گیا تھا۔
نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران کچھ لوگوں نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگ والی ٹوپیاں اور فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دعاؤں میں مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی التماس کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *