عمران خان نے ملک احمد خان بھچر کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ملک احمد خان بھچر اڈیالہ جیل کیلئے روانہ ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ملک احمد خان بھچر پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب کی تنظیموں کی کارکردگی کی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے۔عمر ایوب، اعظم خان سواتی، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، جنید اکبر، علامہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے ہیں۔