مایا علی کی نئی دلکش تصویر نے مداحوں کے دل موہ لیے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے۔
مایا علی کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، مایا اپنی مصروفیات کے حوالے سے بھی اکثر مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں اور اپنی خوبصورتی، فیشن سنس اور جاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
View this post on Instagram
مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے ہلکے گلابی رنگ کا نفیس اور دیدہ زیب لباس زیب تن کررکھا ہے جس میں ان کی سادگی اور دلکشی نمایاں نظر آ رہی ہے، تصاویر میں اداکارہ کی دلکش مسکراہٹ اور خوبصورت ہیئر سٹائل مداحوں کو بے حد پسند آیا۔
سوشل میڈیا پر مایا علی کے مداحوں نے ان کی تصویر کو خوب سراہا، کئی مداحوں نے ان کی خوبصورتی، نفاست اور فیشن سینس کی تعریف کی، ایک صارف نے لکھا، مایا علی کی سادگی ہی ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہے، ہمیشہ کی طرح شاندار لگ رہی ہیں جبکہ ایک اور مداح نے کہا مایا علی پاکستانی انڈسٹری کی سب سے گریس فل اداکارہ ہیں۔