چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اپنے 9 رتن تبدیل کرنا ہوں گے، شعیب اختر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دنیائے کرکٹ کے تیز ترین باولر شعیب اختر کا کہنا ہے شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور نسیم شاہ کو ریسٹ دینا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے 9 رتن بھی تبدیل کرنا ہوں گے۔اسلام آباد میں سجی کیپیٹل پریمیئر لیگ کی تقریب دستخط میں شعیب اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور سی پی ایل کے بطور برینڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کھلاڑیوں کو پہلے نکالا جاتا ہے اور پھر شامل کیا جاتا ہے، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی مجھے دے دیے جاتے تو یہ سب میگا اسٹار ہوتے۔انہوں نے کاہ کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی، کرکٹ کا بھی ہاکی والا حال کیا جارہا ہے، مینجمنٹ اور ٹیم مسلسل تبدیلیوں سے کچھ حاصل نہیں ہورہا، محسن نقوی نے انفراسٹرکچر ضرور بہتر کیا ہے لیکن پالیسیز بھی بدلنا ہوں گی۔شعیب اختر نے کہا کہ حارث رؤف ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دینے کی ضرورت ہے۔