ہوسٹ معافیاں مانگتا رہا لیکن! حرا سومرو رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان پر برہم، کھری کھری سنادیں، ویڈیو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے پی ٹی وی کی رمضان نشریات میں بطور مہمان شرکت کی لیکن شو کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب حرا سومرو نے میزبانوں پر تاخیر سے آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ناظرین حیران رہ گئے کہ حرا شو میں بے حد مایوس اور بیزار نظر آ رہی تھیں۔ براہ راست نشریات کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا، حرا، آپ ناراض کیوں ہیں؟
اس پر حرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، آپ لوگ کتنے عجیب ہیں! کیا کہوں؟ آپ پہلے ہی تاخیر سے پہنچے ہیں اور میرا وقت ضائع کیا ہے۔ آپ کس قسم کے لوگ ہیں؟
میزبان شعیب نے وضاحت دی کہ ہم براہ راست نشریات میں ہیں لیکن حرا نے کہا، جو بھی ہو، آپ لوگوں میں ذرا بھی پیشہ ورانہ رویہ نہیں ہے۔ آپ مہمانوں کو بلاتے ہیں اور پھر میزبان ہی غائب ہوتے ہیں؟
شعیب نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا، مجھے معلوم ہے کہ میں کچھ دیر سے آیااور میں نے میک اپ روم میں آپ سے معذرت بھی کی تھی۔
لیکن حرا نے سخت لہجے میں جواب دیا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سوری کا لفظ ایجاد ہی کیوں ہوا تھا؟ جیسے آپ کسی کو مار دیں اور بعد میں کہہ دیں سوری؟ اور اگر سامنے والا شخص ردعمل دے تو وہ بدتمیز کہلائے۔ وقت پیسہ ہوتا ہے اور آپ نے میرا پیسہ ضائع کر دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

خاتون میزبان نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا، ہمیں شو کرنا ہے، اور اسے اچھا ہونا چاہیے۔ شعیب آپ سے معذرت کر لیں گے۔ پھر انہوں نے موضوع بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے حرا کی تعریف کی، آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
مگر حرا واضح طور پر برہم تھیں اور ناپسندیدگی کے ساتھ بس اتنا کہا، شکریہ۔
بعد ازاں حرا سومرو نے شو کی ایک جھلک اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے اگلے کردار میں کیا کرنا چاہتی ہیں؟ اس پر حرا نے کہا، میں ایک ناکام عاشق کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔
علاوہ ازیں حرا سومرو نے اداکارہ حرا مانی، ان کے شوہر مانی اور وہاج علی کی تعریف بھی کی کہ یہ لوگ مشکل وقت میں ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ وہاج علی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وہ روزانہ آپ کے ساتھ کافی پینے نہیں آئیں گے لیکن اگر آپ انہیں پیغام بھیجیں تو فوراً جواب دیں گے اور مدد کے لیے موجود ہوں گے۔
حرا سومرو پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں، جو تیرے بن ، جلتے خواب ، دیوار شب ، چمک دمک ، خدا اور محبت سیزن اور چپکے چپکے جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت چکی ہیں۔
اداکاری کے میدان میں ان کے مداح ان کی صلاحیتوں اور اسٹائل کے معترف ہیں، خاص طور پر ان کے ڈرامہ تیرے بن نے انہیں بے پناہ مقبولیت اور شہرت دلائی۔ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو حرا سومرو شادی شدہ ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *