پاکستان نے افغانستان پر بلائی کانفرنس ملتوی کردی
(قدرت روزنامہ)افغانستان سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس ملتوی کردی گئی، کانفرنس افغانستان کی درخواست پر ملتوی کی گئی۔
افغانستان کے حوالے سے کانفرنس کل دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہونا تھی، جو 3 روز تک جاری رہنا تھی۔
ذرائع کے مطابق افغان حکومت کی درخواست پر بلائی گئی کانفرنس میں پاکستان نے مختلف افغان رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔
افغان فورسز کا 267 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں افغان طالبان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔
ادھر دفتر خارجہ نے بھی پاکستان کی طرف سے افغانستان سے متعلق 3 روزہ کانفرنس کے التوا کی تصدیق کی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق 17جولائی سے ہونے والی کانفرنس عیدالاضحی کے بعد تک ملتوی کی گئی، کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔