جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں،عرفان صدیقی

پی ٹی آئی سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے استحقاق کمیٹی معاملہ کو دیکھے گی، رہنما مسلم لیگ (ن)


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔
سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا، آپ ممبران کے استحقاق کےلئے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے اب استحقاق کمیٹی اب معاملہ کو دیکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہے، چئیرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی، کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں، آپ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *