بارات میں رقص کے دوران جھگڑا، 15 سالہ لڑکا قتل

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران رقص کے معاملے پر جھگڑا ہونے کے بعد 15 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا، جبکہ ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت کرشنا راج بھر کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ چکھن گاؤں میں پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران کرشنا راج بھر اور اس کا ایک رشتہ دار رقص کر رہے تھے کہ کسی بات پر تنازع پیدا ہو گیا، جس کے بعد حملہ آوروں نے ان پر حملہ کر دیا۔
دلہن کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ جے مالا کے دوران کچھ افراد نے کرشنا راج بھر اور اس کے ساتھی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں راج بھر، جو دولہے کا کزن تھا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا رشتہ دار زخمی ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اوم ویر سنگھ کے مطابق، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔