ماری پور میں گراؤنڈ کا افتتاح، عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے سنجیدگی سےکام کر رہے ہیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی ( قدرت روزنامہ )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماری پور میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کے افتتاح کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماری پور میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سےکام کر رہے ہیں۔ لوگ چاہتے تھے اس گراؤنڈ کو بہتر بنایا جائے بچے کھیلتے ہیں۔ گراؤنڈ میں جو لوگ فٹبال کھیلتے ہیں ان کے لیے ڈریسنگ روم بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بزرگوں اور ماؤں بہنوں کے لیے واکنگ ٹریک بھی بنایا جا رہا ہے۔

“جنگ ” کے مطابق شہر میں آئندہ آنے والے دِنوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی نے ہر یو سی کے لیے 2، 2 کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے، پانی کے مسائل کے حل کے لیے آر او پلانٹ کو بھی ٹھیک کریں گے۔ ابراہیم حیدری، گزری اور لانڈھی میں گراؤنڈ بنائے گئے ہیں، جبکہ مدنی گراؤنڈ کو فٹبال اور کرکٹ گراؤنڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے ماری پور کی 11 یوسیز میں کام ہو گا، ماری پور کا روڈ پیپلز پارٹی نے بنایا کسی اور جماعت نےنہیں بنایا۔

شہر میں پانی اور نکاسیٔ آب کے حوالے سے میئر کراچی نے بتایا ہے کہ سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ پانی کی لائن کے مسئلے کے حل کے لیے بھی وزیرِ اعلیٰ سے بات کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *