معروف ٹک ٹاکر پر کار سواروں کی فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

شیراکوٹ(قدرت روزنامہ ) معروف ٹک ٹاکر پر کار سواروں کی فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ میں ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اسکے ساتھی پرکارسواروں نے فائرنگ کی ہے۔ سینے اور بازو پر فائرلگنے کے باعث شمشیر بھٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شمشیر بھٹی کے ساتھی صغیر کو سرپر فائرلگا۔ شواہد اکٹھے کر لئے گئے،ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے تلاش جاری ہے