مسجد نبویﷺ میں زائرین کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی اسکوٹر سروس کا آغاز

جدہ(قدرت روزنامہ )رمضان المبارک میں مسجد نبویﷺ میں زائرین کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلیے مدینہ ہیلتھ کلسٹر نے ایک نئی ایمرجنسی اسکوٹر سروس کا آغاز کردیا ہے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہزاروں نمازیوں کی موجودگی کے باعث مسجد کا صحن بھرجانے کی وجہ سے طبی ٹیموں کے لیے بھیڑ میں سے گزرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ان اسکوٹرز کی مدد سے طبی عملے کے لیے مصروف مقامات تک پہنچنا، ہنگامی کیسز کو دیکھنا اور ضرورت پڑنے پر مریضوں کو قریبی اسپتالوں اور نگہداشت کے مراکز میں منتقل کرنا آسان ہو گیا ہے۔ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس سروس کے آغاز سے اب تک 91 افراد اس سے مستفید ہو چکے ہیں، ان تمام افراد کو الشفا ہیلتھ انڈومنٹ، حرم ایمرجنسی ہسپتال اور صفیہ اور باب جبریل ارجنٹ کیئر سینٹرز سمیت مرکزی علاقے میں صحت کی سہولتوں میں ریفر کر دیا گیا ہے۔ایس پی اے نے کہا کہ نیا اقدام زائرین کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے مدینہ ہیلتھ کلسٹر کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔