صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اپوزیشن کا شور شرابہ، شدیدنعرے بازی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابااور شدید نعرے بازی کی، ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، صدر آصف علی زرداری،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے،صد رکے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابااور شدید نعرے بازی کی،پی ٹی آئی ارکان پلے کارڈز لے کر اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔