لوگوں میں اب شعور آ چکا، انہیں مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہیے، مریم نواز
بد تہذیبی اور بد تمیزی کی بنیاد انہوں نے رکھی یے اور اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، انہیں ترقی، مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہئے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد تہذیبی اور بد تمیزی کی بنیاد انہوں نے رکھی یے اور اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بدتہذیبی اور بدتمیزی کا معاملہ مستقل طور پر اب ختم ہونے جا رہا ہے، اس نے اپنا لائف سیکل مکمل کر لیا، لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقی چاہیے ،اپنے مسائل کا حل چاہئے مہنگائی میں کمی چاہئے۔
مریم نواز نے کہا کہ اب جب عوام دیکھ رہی یے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں تو انہیں پتہ چل گیا ہے کہ بدتمیزی بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔