ٹاس جیت کر ”ہم باؤلنگ کریں گے“ محمد نبی نے کہا ، ویرات کوہلی نے نہیں، نئی ویڈیو سامنے آ گئی
دبئی(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں گزشتہ روز بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت کی فتح اور افغانستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود ’مثبت باڈی لینگوئج‘ نے شائقین کرکٹ میں شکوک و شبہات پیدا کئے اور ٹوئٹر پر میچ فکس ہونے سے متعلق کئی ٹرینڈز بنے۔
گزشتہ روز جب یہ میچ جاری تھا تو اس دوران ہی سوشل میڈیا پر میچ فکس ہونے سے متعلق ’ہیش ٹیگز‘ ٹرینڈ کرنے لگے جو آج بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے اور میچ فکسنگ کو ثابت کرنے کیلئے حیران کن حد تک دلچسپ اور حقیقت کے قریب دلائل پیش کرنے کیساتھ ساتھ ٹاس کے وقت کی ویڈیو بھی شیئر کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا ویڈیو شیئر کرنے والے صارفین کا کہنا ہے جب افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا تو ویرات کوہلی نے انہیں کہا کہ آپ پہلے فیلڈنگ کریں، اور افغان کپتان نے بالکل ایسا ہی کیا مگر حقیقت اس کے برعکس ہے اور کچھ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو زوم کر کے شیئر کیاگیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاس کے بعد محمد نبی نے ویرات کوہلی کو بتایا کہ ’ہم پہلے باؤلنگ کریں گے۔‘
Audio boosted with zoom, its nabi who said, we will bowl first pic.twitter.com/OxlZPYxjEH
— Rao Ejaz Khalid (@ejazrao) November 3, 2021