بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، قاسم سوری
خواتین اپنے زیورات فروخت کر کے بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کے ساتھیوں کی مالی مدد کر رہی ہیں،سابق ڈپٹی اسپیکر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان جل رہا ہے اپوزیشن روکن بلوچستان اسمبلی میر ظفر اللہ زہری کے مطابق بلوچ خواتین اپنے زیورات فروخت کر کے بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کے ساتھیوں کی مالی مدد کر رہی ہیں،
بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے اور بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کے ساتھیوں کا کنٹرول ہے، عوام کی حمایت حکومت کے بجائے مزاحمتی عناصر کو حاصل ہو چکی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ زہری اور دیگر علاقوں کی خواتین اپنے زیورات فروخت کر کے بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کے ساتھیوں کی مالی مدد کر رہی ہیں۔