بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، زیارت ،پشین، کوژک ٹاپ، شیلاباغ اور قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
خیبرپختونخوا میں پشاور ،سوات، مینگورہ اور شمالی وزیرستان میں بھی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جب کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اوربالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *