سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانی 13 ممالک سے بےدخل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانیوں کو 13 ممالک سے بےدخل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 15 پاکستانیوں کو بحرین، جنوبی افریقہ، یمن، سعودیہ، قبرص، آذربائیجان نے بےدخل کردیا۔
بیرون ملک سے بے دخل 2 پاکستانی کراچی پہنچنے پر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیے گئے ہیں۔
دوسری طرف بحرین پہنچنے والے 5 پاکستانیوں کو امیگریشن نے انٹری سے انکار کرکے واپس بھیج دیا ہے۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں غیر قانونی داخلے اور جعلسازی میں ملوث ایک پاکستانی کو بھی بےدخل کردیا گیا جبکہ عراق میں زائد المیعاد قیام اور غیرقانونی داخلے پر4 پاکستانی بے دخل کیے گئے ہیں۔