پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فی طالبعلم سالانہ 15 لاکھ سے 35 لاکھ سالانہ فیس کا انکشاف

قائمہ کمیٹی کا شدید تشویش کا اظہار ،یکساں فیس مقرر کرنے کی سفارش کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فی طالبعلم سالانہ فیس پندرہ لاکھ سے پینتیس لاکھ روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یکسان فیس مقرر کرنے کی سفارش کی تو وزیر مملکت مختار بھرتھ نے اس حوالے سے آئندہ دو ہفتے میں صورتحال واضح کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں حکومتی سینٹرز نے میڈیکل کالجز کی فیسوں کا معاملہ اٹھایا ،سینیٹر عرفان صدیقی کے سوالات پر صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نجی کالجز سے بھاری فیسوں کی وضاحت سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ عرفان صدیقی نے کہا جب پی ایم ڈی سی کو اطمینان بخش جواز پیش نہیں کیا گیا تو فیسیں کیسے وصول ہو گئیں۔
پلوشہ خان نے کہا اب تو پرائیویٹ میڈیکل کالجز دو ہزار پچیس کی فیس بھی وصول کر چکے ، پی ایم ڈی سی کو کوئی نہیں مانتا پرائیویٹ میڈیکل کالجز مافیا بن چکا،عرفان صدیقی نے پوچھا وزارت صحت قانون اور پی ایم ڈی سی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے کتنی سالانہ فیس کی سفارش کی ہے ، اسپیشل سیکریٹری ناصرالدین مشہود نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے تقریبا ساڑھے بارہ لاکھ روپے سالانہ ایم بی بی ایس کی فیس تجویز کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *