سابق برطانوی فوجی کو گرل فرینڈ، اس کی ماں اور بہن کے وحشیانہ قتل پر عمر قید

عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی


لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔
26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔
مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو “حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص” قرار دیا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے شمال مغربی علاقے میں موجود جان ہنٹ کے گھر پر حملہ کیا۔
پہلے اس نے 61 سالہ کیرول ہنٹ کو چاقو مار کر قتل کیا۔ پھر ایک گھنٹے بعد 25 سالہ لوئس ہنٹ گھر پہنچی تو اسے باندھ کر ریپ کیا اور کمان کے تیر سے قتل کر دیا۔ بعد ازاں 28 سالہ حانا ہنٹ جیسے ہی کام سے واپس آئی، اسے بھی وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *