انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا

ڈالر کے نرخ 0.01 فیصد (2 پیسے) بڑھ گئے


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا، روپے کی قدر 2 پیسے گر گئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر دو پیسے اضافے سے 279.97 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 279.95 پر بند ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ڈالر بدھ کو اہم کرنسیوں کے مقابلے میں 5 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرمتوقع تجارتی پالیسیوں کے باعث امریکی معیشت سے متعلق خدشات برقرار رہے۔
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی امید میں اضافے کی وجہ سے یورو 5 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔
امریکی ڈالر انڈیکس ابتدائی ایشیائی تجارت میں 103.47 پر مستحکم رہا، منگل کو 0.46 فیصد کی کمی کے بعد یہ 103.21 تک گرگیا تھا جو 16 اکتوبر کے بعد اس کی کم ترین سطح تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *