امن کیلئے سخت فیصلے ناگزیر، کنفیوژن سے نکل کر تخریب کاروں سے لڑنا ہوگا،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔امن و امان سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان قائم کرنے کیلئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔ تخریب کار ایک انچ زمین پر بھی قابض نہیں رہ سکتے۔ کنفیوژن سے نکل کر تخریب کاروں سے لڑنا ہوگا۔