حضرت سچل سرمستؒ کےعرس پرخیرپورمیں عام تعطیل ہوگی

خیرپور(قدرت روزنامہ)خیرپور میں حضرت سچل سرمستؒ کے14 مارچ سے شروع ہونےوالے 204 ویں عرس مبارک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
شاعرہفت زبان حضرت سچل سرمستؒ کے 204 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزار پر چادر چڑھاکر باقاعدہ عرس مبارک کا افتتاح کریں گے ۔ خیرپور میں حضرت سچل سرمستؒ کے عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
عرس مبارک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم پیپلز پارٹی میں شامل حضرت سچل سرمستؒ کے 204 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا
عرس کے موقع پاکستان سمیت دیگر ممالک سے بھی زائرین شرکت کریں گے ۔ عرس کے انتظامات دیکھنے کے لئے ایس ایس پی خیرپور نے سچل سرمست کے مزار کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم کا وزٹ بھی کیا۔