پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ، پیپلزپارٹی میں جانے سے انکار، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کاتحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ۔
اس حوالے سے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے شیر افضل مروت سے ملاقات میں تحریک انصاف میں ان کی عزت نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ۔ جس پر شیر افضل مروت نے انکار نہیں کیا .
بلکہ کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعتیں ہیں جن میں کارکنوں کو عزت ملتی ہے جبکہ بدقسمتی سے تحریک انصاف میں قربانی دینے والوں کو وہ عزت نہیں ملتی جس کے وہ حقدار ہوتے ہیں ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت او رقومی اسمبلی ممبران کی شیر افضل مروت کومنانے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ جبکہ ایک ویڈیو بیان میںشیر افضل مروت نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا