کولوراڈو: ائیرپورٹ پر مسافروں سے بھرے امریکی طیارے میں آگ لگ گئی، ویڈیو بھی سامنے آگئی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور ائیرپورٹ پر امریکی ائیرلائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ائیرلائنز کے طیارے سے 178مسافروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا اور آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *