مشال یوسفزئی کی عمران خان سے ملاقات سے روکنے کیخلاف درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی عمران خان سے ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مشال یوسفزئی کی درخواست پر دن 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل کر آئیں، بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہے یا نہیں۔
عدالت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نا ہوئے تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں، آئی جی اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے انتظامات کریں گے۔