اداکارہ بھاگیاشری حادثے کا شکارہو گئیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھاگیہ شری کو پکل بال کھیلنے کے دوران پیشانی پر چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انہیں ماتھے پر 13 ٹانگے لگے ہیں۔

حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر کٹ اتنا گہرا تھا کہ 13 ٹانکے لگانے پڑے۔

بھاگیہ شری کی ہسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ایک تصویر میں اداکارہ کی پیشانی پر لگی چوٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخم کافی گہرا ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھاگیہ شری کی جلد صحت یابی کےلیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھاگیا شری نے 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ بطور ہیروئن ڈیبیو کیا تھا ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *