اے آئی نے ایشوریا رائے کے چہرے کو سب سے زیادہ نسوانی قرار دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے چہرے کو ایک اے آئی (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) ٹول نے سب سے زیادہ نسوانی قرار دیدیا۔

ایک آسٹریلیوی ادارے کی تازہ ترین پوسٹ میں ایک ویڈیو میں ایشوریا کے چہرے کی تفصیلات بیان کی گئیں۔ ویڈیو کے وائس اوور میں بتایا گیا کہ ان کے چہرے کی خوبصورتی کا معیار فیس ایستھیٹک لٹریچر میں اچھی طرح سے بیان کیا گیا ہے، جو انہیں خاص طور پر پرکشش بناتا ہے۔انکے چہرے کی نمایاں خصوصیات میں خوبصورت خمیدہ بھنویں، بھرا ہوا گلابی لب اور انتہائی بڑی آنکھیں، سیدھا اور چپٹا ماتھا جو چہرے کو ایک خاص خوبصورتی فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، چہرے کی نسوانیت خواتین کی خوبصورتی کا ایک بنیادی عنصر ہے اور ایشوریا کا چہرہ دنیا کے سب سے زیادہ نسوانی چہروں میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ انہیں حسین خاتون سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *