اداکارہ زینب رضا نے پہلی بار عمر ے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ زینب رضا نے پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ حال ہی میں زینب رضا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ عبایا میں ملبوس خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا گیا۔
زینب رضا نے خانہ کعبہ پر پڑنے والی پہلی جھلک کے بعد دلی کیفیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ،الحمدللہ، میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کر لیا اور اپنے مرحوم دادا کے لیے بھی ایک عمرہ ادا کیا۔لیکن جب میں نے پہلی بار نگاہ اٹھا کر خانہ کعبہ کو دیکھا تو میں اپنی زندگی کے بارے میں سب کچھ بھول گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Zainab Raza 🪭 (@zainabrj)

اﷲ نے مجھے میری سمجھ سے بھی بڑھ کر نوازا ہے، بابرکت مہینے میں اس مقدس دعوت سے نوازنا ایک بے مثال نعمت ہے، جب بھی میں اس کا ذکر کرتی ہوں، میری آنکھیں آنسوئوں سے بھر جاتی ہیں۔ زینب رضا نے لکھا اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے رمضان المبارک کے اس عمرے کو قبول فرمائے اور ہر مسلمان کو اپنے گھر کی زیارت کا شرف عطا فرمائے۔دوسری جانب اداکارہ کو پہلا عمرہ ادائیگی کی ڈھیروں مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *