صحیفہ جبار نے اپنی ملازمہ کی وجہ سے ہونے والی تنقید کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی ملازمہ کی وجہ سے ہونے والی تنقید کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا ۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے ملازمہ کو 50 ہزار روپے بطور خیرات ادا کیے لیکن اس نے ضرورت پوری کرنے کے بجائے مہنگی ترین خریداری اور عید کی شاپنگ پر خرچ کردیے۔تاہم اداکار کو ملازمہ کے بارے میں یہ بات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو اس معاملے پر کوئی پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی اور انہیں چاہیے تھا کہ وہ اس عورت اور اس کے بچوں کو خوش ہونے دیتیں۔اس تنقید کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر طویل نوٹ جاری کرتے ہوئے صحیفہ جبار نے ناقدین کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ،اس سے پہلے کہ آپ مجھ پر تنقید کریں، الزامات لگائیں یا میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر اپنے مفاد میں استعمال کریں، ایک بات سمجھ لیں کہ میں کسی کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ مجھے عوامی طور پر ہراساں کرے یا میرے الفاظ کو غلط رنگ دے۔