جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے اندر دھماکا؛ جے یو آئی کے رہنما زخمی

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کے رہنما زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔