قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا پڑے گا، بلاول بھٹو

سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر سلام پیش کرتے ہیں، محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوسناک تھا، پاک فوج نے نہایت بہادری سے مقابلہ کیا، دہشت گردوں کو شکست دی اور انہیں بے نقاب کیا، کامیاب آپریشن پر سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے پورٹل کاافتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی میرا وژن ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، گزشتہ دنوں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر سلام پیش کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب مل کر کام کریں گے، پوری قوم اور پاکستان پیپلزپارٹی اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 3 دن پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، سندھ حکومت کی کارکردگی رپورٹ پروزیراعلیٰ اورٹیم کومبارکباد دیتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ نے خود اپنے منصوبوں کے بارے میں عوام کو بریف کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل سندھ کا خصوصی صوبائی اجلاس ہوا، تمام پارلیمانی ممبران نے پانی کی تقسیم، نئی کینالز پر واضح مؤقف دیا، ہم آپ کی آواز اسلام آباد میں پہنچا رہے ہیں، اسلام آباد میں شکلیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، ہرحکومت میں مسئلے کو اجاگر کیا، پی ٹی آئی دور میں کینالز پر نثار کھوڑو اور جام شورو نے ڈٹ کرمقابلہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں زرعی شعبہ پسماندہ علاقے بھی ترقی کرے، پانی کی منصفانہ تقسیم 1991کارڈ کے مطابق ہونی چاہیئے، ہم مثبت سیاست پریقین رکھتے ہیں، ہم مخالفت پر نہیں سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہر مسئلے کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔
چیئرمین پی پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹرسندھ کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، سندھ حکومت بھی نوکریوں کے مواقع پیدا کررہی ہے، سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پرائیویٹ سیکٹرپیدا کرتی ہے، چاہتا ہوں پرائیویٹ سیکٹر سے مل کر نوکریوں کے مواقع پیدا کریں، اس ایپ سے حکومتی اور پرائیویٹ سیکٹر کی نوکریاں سندھ کے عوام کو مل سکیں گی۔
لوگوں کو روزگار ملے گا تو وہ ترقی کے لیے آگے بڑھیں گے، مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوان جاب پورٹل پررجسٹریشن کراسکتے ہیں، لوگوں کو روزگار ملے گا تو وہ ترقی کے لیے آگے بڑھیں گے، سال کے آخر تک 20 لاکھ گھر بنائیں گے۔
سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت جاب پورٹل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج ہم جاب پورٹل متعارف کرا رہے ہیں، اس پورٹل پر نوجوان رجسٹریشن کر کے روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کو روزگار ملے گا تو وہ ترقی کے لیے آگے بڑھیں گے، ہم مواقع اور ٹیلنٹ کو اکٹھا کریں گے، جاب لینے اور دینے والے افراد خود کو رجسٹر کریں، سندھ کے لوگوں کے لیے ہنر کے مواقع پیدا کر رہے ہیں اور شفاف طریقے سے نوکریاں دی جائیں گی، نوجوان ایپ پر اپنا ڈیٹا ڈال کر منسلک ہو جائیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ پہلے سے زیادہ ووٹ لیے ہیں اور سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، ووٹ لینے کا مقصد عوام کی زندگی کا معیار بہتر بنانا ہے۔ سندھ حکومت ہمیشہ عوام کو سہولتیں دینے کے لیے کوشاں رہی ہے۔
سندھ کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کوشاں ہے، شرجیل میمن
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کوشاں ہے، پبلک پرائیوٹ جاب پورٹل شہریوں کے لیے مؤثر ثابت ہوگا، پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون سے بہترین کام ہورہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں نوجوانوں کو مواقع ملیں، ہمارے صوبے کی 55 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بلاول بھٹو کے وژن کے تحت دنیا کا بڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ساڑھے 7 لاکھ گھر اب تک بناچکی ہے، لوگوں کی تربیت کی جارہی ہے وہ اپنا گھر خود تعمیر کریں، خواتین کی بھی تربیت کرکے ان کوروزگار کے قابل بنایا، تھر میں خواتین ڈرائیورز ہیوی ٹرکس چلارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *