شاہ رخ خان نادرعلی کے کریئر کا آخری انتخاب کیوں ہیں؟

سوالات کی جارحانہ نوعیت کے باوجود ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے


کراچی (قدرت روزنامہ)نادر علی ایک مشہور یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر ہیں جنہوں نے مسلسل محنت اور تخلیقی مواد کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مزاحیہ ویڈیوز سے کیا، جو ان کی کامیابی کی بنیاد بنیں، اور آج وہ پاکستانی اور بین الاقوامی شخصیات کے انٹرویوز کی میزبانی کرتے ہیں۔ ان کے سوالات کی جارحانہ نوعیت بعض اوقات تنازعات کا باعث بنتی ہے، لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
نادر علی نے ایک پروگرام میں اپنے یوٹیوب کے سفر پر روشنی ڈالی اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ آگے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنے پوڈ کاسٹ پر شاہ رخ خان کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔ جس دن شاہ رخ خان اپنے شو میں نظر آئیں گے، وہ ایک پوڈ کاسٹر کے طور پر اپنا کریئر ختم کر دیں گے کیونکہ آپ اس سے بڑا کچھ نہیں کر سکتے۔
ان کے مطابق، اگر وہ اپنے پوڈ کاسٹ پر شاہ رخ خان کا انٹرویو کرنے میں کامیاب ہوگئے، تو وہ سمجھیں گے کہ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹر کے طور پر اپنا عروج حاصل کر لیا ہے اور اس کے بعد انہیں کچھ اور حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ پیغام شاہ رخ خان کی منیجر، پوجا ددلانی تک بھی پہنچایا ہے۔
ایک اور موقع پر، نادر علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے پوڈ کاسٹ میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک دلچسپ بحث ہوئی تھی، جس پر وہ غصے میں آگئے تھے اور نادر علی کو انہیں پرسکون کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *