امریکی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف بڑا فیصلہ،ہزاروں وفاقی ملازمین بحال
محکمہ دفاع،سابق فوجیوں کےامور،زراعت،توانائی،محکمہ داخلہ اورمحکمہ خزانہ شامل

کیلیفورنیا (قدرت روزنامہ)امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ہزاروں وفاقی ملازمین بحال کرنے کا حکم دے دیا
کیلیفورنیا میں ڈسٹرکٹ جج نےمحکمہ دفاع سابق فوجیوں کے امورزراعت،توانائی،محکمہ داخلہ اورمحکمہ خزانہ کو حکم دیا کہ وہ ملازمین کو بحال کریں،عدالت نےفیصلہ دیا ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمین کے تحفظات کو نظرانداز کرنےکی کوشش کی اورجھوٹا دعویٰ کیا۔
ٹرمپ حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کو برطرف کرنے کے اقدام کی قیادت ایلون مسک کر رہے تھے۔