کے پی اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کو قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا، سربراہ جے یو آئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم مسئلے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *