جعفرایکسپریس پر حملہ لیکن اس سے پہلے دہشتگردوں نے کس مقام کو نشانہ بنایا تھا؟ پاک فوج کے ترجمان نے اعلان کردیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے سے پہلے دہشتگردوں نے ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ” آئی ایس پی آر” کے ڈی جی احمد شریف نے بتایا کہ یہ جگہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے ، ایف سی کی چوکی پر حملہ کے بعد گروپوں میں موجود دہشتگردوں نے بلندی پر اپنی پوزیشن سنبھالی اور مسافروں کوپھر یرغمال بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ٹولے نے بچوں اور عورتوں کو ٹرین میں رکھا اورباقیوں نے مردوں کو الگ کرلیا، اس کے ساتھ ہی ایک انفارمیشنل وار فیئر بھی چل رہی تھی ، بھارتی میڈیا گلوریفائی کرکے چیزیں دنیا کو دکھارہا تھا۔
ان کا کہناتھاکہ 11 تاریخ کی شام کو جن لوگوں کو چھوڑ ا گیا، اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، ایک لاجسٹک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ دراصل کتنے لوگوں کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے ، کچھ لوگوں کو چھوڑ کر یہ تاثر دینے کی بھی کوشش ہوسکتی ہے کہ ہم بڑے انسانیت پسند ہیں کہ خود لوگوں کو چھوڑ دیا۔
بھاگنے والے لوگ باہر سیکیورٹی فورسز تک پہنچیں جہاں انہیں طبی امداد اور کھانے پینے کی اشیاء دی گئیں۔
اس کے بعد ایک گروپ جس کے پاس خودکش بمبار ہوتے ہیں، وہ بہت سے لوگوں پر فائرنگ کرتے ہیں، کئی یرغمالی جان قربان کرتے ہیں، پھر ضرار کمپنی منصوبہ بناتی ہے اور کمیونیکیشن سے پتہ چلا کہ یہاں خود کش بمبار بھی ہیں، اسی وجہ سے احتیاط برتنا پڑی ، ضرار کمپنی اور سپیشل سروسز گروپ نے نشاندہی کے بعد خودکش بمبار مارے، یرغمالیوں کو پھر موقع ملا تو وہ بھاگے، جس کا جدھر منہ آیا، وہ جان بچانے کے لیے ادھر ہی بھاگ گیا، اس کے بعد فورسز نے ٹرین کی کلیئرنس شروع کی اور انجن سے ٹرین میں داخل ہوئی ہیں، اس کے بعد بوگیوں میں ہوتے ہوئے پوری ٹرین کلیئر کی ۔
انہوں نے بتایا کہ کلٰیئرنس کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی ٹرین سے نکالا گیا لیکن اس آپریشن کے دوران کسی ایک شخص کی جان بھی ضائع نہیں ہوئی، شہید مسافروں کو آپریشن سے پہلے ہی مارا گیا تھا،دہشت جمانے کے لیے بھی کچھ لوگوں کو دہشتگرد مارتے رہے، پہاڑ پر موجود ایک دہشتگرد کی فائرنگ سے آپریشن میں حصہ لینے والا ضرار کا ایک جوان بھی زخمی ہوا لیکن جوابی کارروائی میں اس دہشتگرد کا بھی قلع قمع کردیا گیا، دہشتگردوں کے پاس غیرملکی اسلحہ موجود تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *