بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ 21 مارچ کو سماعت کرے گا،توہین عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سےدائر کی گئی تھی۔
درخواست 25 مئی 2022 کو لانگ مارچ مقررہ مقام سے آگے آنے پردائرکی گئی،عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکومت سےدرخواست کی پیروی سےمتعلق جواب مانگا تھا،عدالت نےکیس غیرموثر ہونےکی آبزرویشن دیتے ہوئےوکیل کو ہدایات لینےکا کہا تھا۔
بانی تحریک انصاف کی جانب سےسلمان اکرم راجہ نےجواب جمع کرا رکھا ہے،2022 میں عدالت نے لانگ مارچ کیلئے گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا تھا،بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے مقررہ مقام تک مارچ لانے کی یقین دہانی کرائی ہے،بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں لانگ مارچ جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *