جناح ہاؤس سمیت نومئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نےجناح ہاؤس سمیت نومئی کےآٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ اٹھارہ مارچ کو سماعت کرےگا،بانی پی ٹی آئی نےدرخواستوں میں موقف اختیارکیا ہےکہ وہ نومئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے،سیاسی انتقام کے لیےسازش کا الزام لگاکرمقدمات میں نامزدکیاگیا ہے،دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نےاستدعا کی ہےکہ لاہورہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظورکر کے رہائی کا حکم دے،انسداد دہشتگری عدالت لاہور نےبانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ بانی پی ٹی آئی پر لاہورمیں نو مئی کےمجموعی طور پر بارہ مقدمات درج ہیں،چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔