10 سالہ بچے کا ایک منٹ میں پائی کے 280 ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک 10 سالہ برطانوی بچے نے ریاضی کی تھیم پر مبنی عام تعطیل ’پائی ڈے‘ کے موقعے پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
برسٹل کے طالب علم البرٹو ڈیولا اراگون نے کہا کہ انہوں نے پائی کو یاد کرنے کا آغاز مارچ 2024 میں اسکول میں ہونے والے ایک مقابلے سے کیا تھا۔
اراگون نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو کہا کہ مارچ 2024 میں میرے اسکول نے ایک حیرت انگیز انعام کے ساتھ ایک دلچسپ پائی ڈیجٹس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔
باصلاحیت اراگون نے پائی کے 150 ہندسوں کو یاد کرکے مقابلہ جیت لیا تھا تاہم اس کے بعد بھی انہوں نے اس پر کام جاری رکھا اور اب صرف ایک منٹ میں پائی کے 280 ہندسے بوجھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پائی ڈے ہر سال 14 مارچ کو منایا جاتا ہے جو پائی کے پہلے ہندسوں کے لحاظ سے رکھا گیا ہے یعنی 3.14۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *