مشال یوسفزئی ملاقات کیس؛ عمران خان سے ملنے عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا
خاتون کلرک عمران خان سے مل کر ان کا بیان عدالت میں پیش کریں گی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)مشال یوسفزئی ملاقات کیس میں عمران خان سے ملنے کے لیے عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا ۔ عدالتی کلرک سکینہ بانو، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں گی، جو گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئیں۔
خاتون کلرک، بانی پی ٹی آئی سے مشال یوسف زئی کے متعلق پوچھیں گی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے بیان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔