اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال پر بھی شوہر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال بھی شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن گئیں جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیل کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے نصیبو لال کے خاوند کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جس میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ’ صحن میں بیٹھی تھی ، خاوند نوید آیا اور گالیاں نکالنا شروع کر دیں، گھر آتے ہی گالم گلوچ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا‘۔