نادیہ حسین کو کال کرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو موصول ہونے والی کال سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مقامی اخبار جنگ نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ نادیہ حسین کو کال کرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ کال کرنے والے کا نمبر وہاڑی کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے اس نجی بینک کے ملازمین سے رابطہ کیا جہاں نادیہ حسین کے شوہر ملازم تھے۔ اس نمبر سے نجی بینک کے دیگر ملازمین سے بھی رقم کا تقاضہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بینک ملازمین کو دھمکی دی گئی کہ رقم نہ ملی تو کیس میں پھنسا دیا جائے گا۔ ملزم نے متعدد افراد کو کالز کے بعد اپنا نمبر بند کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملاقات کے دوران نادیہ حسین کا موبائل فون تحویل میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *