جعفر ایکسپریس حملہ، سلامتی کونسل کا متاثرہ خاندانوں اور عوام سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار
سلامتی کونسل کا حملے کے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام متاثرہ خاندانوں، حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔
سلامتی کونسل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی کارروائی میں کم از کم 25 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، بلوچستان لبریشن آرمی نےدعویٰ کیا ہےکہ حملہ اس کے مجید بریگیڈ نے کیا، دہشتگردی کی تمام شکلیں بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
سلامتی کونسل نے دہشتگردی میں ملوث افراد،مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا، تمام ریاستیں اپنی ذمہ داریوں کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے،چاہے اس کا محرک کچھ بھی ہو۔
سلامتی کونسل نے دہشتگردی کی کارروائیوں سے عالمی امن وسلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کا اعادہ کیا ۔