چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی کمپنی اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کے پاس اب اپنے ڈیفالٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے لیے ایک نیا آپشن ہے، کیونکہ چیٹ جی پی ٹی ایپ کا تازہ ترین بیٹا ورژن اسے گوگل کے جیمنی کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اوپن اے آئی کی طرف سے یہ اپ ڈیٹ صارفین کو چیٹ بوٹ کو براہِ راست اپنی ڈیوائس کی بنیادی فعالیت میں ضم کرنے کے قابل بناتی ہے۔
یہ تبدیلی کرکے اینڈرائیڈ صارفین چیٹ جی پی ٹی کو فعال کر سکتے ہیں۔ اور روایتی تھری بٹن والے نیویگیشن بار استعمال کرنے والے ہوم بٹن کو پکڑ کر چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل اوپن اے آئی نے اپنی چیٹ جی پی ٹی سروس کا ایک نیا وائس بیسڈ ورژن متعارف کرایا تھا، جس سے صارفین فون پر مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ کے ساتھ آواز کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔
امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، اور اب ہر شعبے میں اس کا استعمال ہورہا ہے۔