ایسے دہشتگردوں کا سامنا تھا جنہیں بچوں اور عورتوں کا بھی خیال نہیں، بریگیڈیئر عمر الطاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سبی اسکائوٹ فرنیٹر کور بلوچستان نارتھ کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر عمر الطاف نے کہا ہے کہ فورس طویل ٹریک کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے 11 مارچ کو دوپہر ایک بجے ہماری چیک پوسٹ کو نشانہ بناکرٹریک پر دھماکہ کیا گیا جس کے بعد کافی دیر تک ایف سی نے دہشت گردوں کو فائرنگ اور مارٹر گولوں سے انگیج رکھا پوسٹ پر حملے کے دوران 3 ایف سی اہلکاروں نے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا ہے لڑنے کے بعد دہشت گرد ٹرین تک پہنچے اور مسافروں کو یرغمال بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جعفر ایکسپریس حادثے کے مقام پر دورہ کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کو جہاں ٹارگٹ کیا گیا وہاں کسی قسم کے رابطے کی سہولت نہیں ہے یہاں ہماری فورس ہے جو طویل ٹریک کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے 11مارچ دن ایک بجے ہماری چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ٹریک پر دھماکہ کیا گیاایف سی نے کافی دیر تک دہشتگردوں کو فائرنگ اور مارٹر گولوں سے انگیج رکھا ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران 3 ایف سی اہلکاروں نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ایف سی سے لڑنے کے بعد وہ ٹرین تک پہنچ گئے ٹرین تک جب وہ پہنچے تو مسافروں کو یرغمال بنا یا جسکے بعد پوری ٹرین کو محفوظ کرنا مشکل تھا دہشتگرد بڑی تعداد میں موجود تھے جس وجہ سے ٹرین کو محفوظ کرنا مشکل ہوا پہاڑوں سے مختلف اطراف سے انہوں نے ہمیں گھیرا ہمارے مقامی سیکٹر اور غزہ بند اسکاٹس کی نفری بھی آگئیپھر آہستہ آہستہ مختلف فورسز کی ٹیموں نے جوائن کیا دہشتگردوں نے جب کہا کہ وہ سب کو مار دیں گے پھر ہمیں مشکلات کا سامنا ہوا دہشتگردوں کا بڑا گروپ کچھ دہشتگردوں کو چھوڑ کر پہاڑوں میں چلا گیا ہم نے دہشت گردوں کے بڑے گروپ کو بھی پہاڑوں میں بھاری نقصان پہنچایا ہے ضرار کمپنی 12 مارچ کے آدھے دن پر اپنی تدابیر کرکے آپریشن کرتی ہے ضرار کمپنی کے سنائیپرز نے بہت ہی زبردست طریقے سے دہشگردوں کو نشانہ بنایا ایسے دہشتگردوں کا سامنا تھا جنہیں بچوں اور عورتوں کا بھی خیال نہیں دہشتگرد ایسا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ سب انکے کنٹرول میں تھا دہشتگردوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے سامنے انکے گھر والوں کو مارا ہے۔