گوادر ،مسافر بسوں میں تیل لے جا نے کی اجا زت نہیں دی جائیگی ،انتظا میہ آل پا ٹیز


گوادر(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری کی سربراہی مسافر بسوں کی تیل لے جانے اور مسافروں کو آنے والی مشکلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں آل پارٹیز۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ھوئی اجلاس میں بی این پی کے ضلعی صدر ماجد سہرابی۔ سی سی ممبر کھدہ علی۔ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سکریٹری مولانا محمد خیر فاروقی۔ تحصیل جنرل سکریٹری حافظ عبدالکریم عابد۔پاکستان پیپلز پارٹی کیصوبائی رھنما اعجاز حسین۔ضلعی صدر یوسف فریادی۔ افضل جان۔ انفارمیشن سکریٹری امداد کھتری اور گوادر سول سوسائٹی کے صدر محمد جان بلوچ اور جنرل سکریٹری محمد عارف پریس کلب گوادر کے صحافی برادری سمیت دیگر رھنماں نے شرکت کیا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ٹرانسپورٹروں کی بلیک میلنگ یا پریشر گروپ کسی طور بھی قبول نہیں ہے۔ عوامی مفاد میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا? گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ مسافر بسیں صرف مسافروں کو ہی لے جائیں مسافر بسوں میں تیل لے جانے کی ھرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرانسپورٹروں کے بسوں کے روٹ پرمنٹ چیک کی? جائیں گے۔ جو ٹرانسپورٹ کمپنیاں گوادر سے جو مسافروں کو کراچی لے جائیگی انکی ذمہ داری ھوگی کہ وہ لی مارکیٹ تک مسافروں کو شٹل سروس کی سہولیات مہیا کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوقات کار میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا? گا جس وقت بس گوادر میں نکلے گے اپنے وقت کے مطابق کراچی میں پہنچنا ھوگا۔ بلا عذر بس کسی جگہ بھی نہیں رکھے گی اور گوادر سے کراچی کاکرایہ بھی مناسب فیکس کیا جا? گا۔ انھوں نے کہاکہ عوامی مفادات میں کسی قسم کی کمپرومائز نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی کو ڈیزل لے جانے کی اجازت ھوگی۔ اجلاس میں یہ بھی کہاگیا کہ پسنی کے طرز پر گوادر میں بھی کوسٹر بس سروسز کا آغاز کیا جا?جو مسافروں کو کراچی میں لی مارکیٹ تک چھوڑنے کے ذمہ دار ھونگے اور اجلاس میں یہ بھی کہاگیا کہ کوئٹہ کے دیگر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بھی دعوت دی جائے تاکہ وہ گوادر میں آکر اپنی بس سروسز شروع کریں۔ اجلاس میں کہاگیا ضلعی انتظامیہ اور عوام کسی کے بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اگر کسی ٹرانسپورٹ کمپنی نے فیصلوں کی خلاف ورزی کی تو انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *