شکاگو: منفرد طرز تعمیر کا شاہکار ‘پائی ہاؤس’ کتنے میں فروخت ہوا؟

شکاگو(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست الینوائے میں منفرد طرز تعمیر کا شاہکار گھر 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
‘پائی ہاؤس’ کے نام سے مشہور یہ گھر ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں واقع ہے، جو اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے۔
شکاگو کے ایک شمالی مضافاتی علاقے ڈیئر فیلڈ میں یہ گھر 2003 میں بنایا گیا تھا، ابتدائی طور پر پڑوسوں نے اس کے طرز تعمیر کی شکایت کی تھی۔
پائی ہاؤس میں 2 بیڈ روم ہیں، جن میں سے ایک اوپر اور ایک تہہ خانے میں ہے، اس کے علاوہ واش روم، اسٹوریج شیڈ اور پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
یہ گھر پہلے 2004 میں 3 لاکھ ڈالر، 2007 میں 2 لاکھ 84 ہزار ڈالر، 2020 میں 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر، 2021 میں 2 لاکھ 95 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا تھا۔